Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، فخر امام

Now Reading:

 کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، فخر امام
فخر امام

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گذشتہ 7دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کا ارتکاب کررہی ہے۔

فخر امام نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس موقف کی تائید کی کہ کشمیر یکطرفہ مسئلہ نہیں ہے، بلاشبہ یہ پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیامیں امن و استحکام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج پیلٹ گنوں اور دیگر مہلک ہتھیاروں کے ذریعہ کشمیریوں کو اندھا کر رہی ہے جبکہ بھارتی حکومت خطے میں تسلط اور توسیع پسندی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر