صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس ہوا۔
اس موقع پر صدرمملکت کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این ایس پی پی نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی مدت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔
بریفنگ کے دوران مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کی 10 ہفتوں کی ٹریننگ این ایس پی پی جبکہ 4 ہفتوں کی ٹریننگ متعلقہ سپیشلائزڈ ٹریننگ ادارے کرائیں گے۔
بورڈ آف گورنرز نے سرچ کمیٹی تشکیل کردی جو کہ ڈینزکے انتخاب کے لئے معیار اور مسودہ شرائط و ضوابط تیار کرے گی۔
بورڈ نے این ایس پی پی کے گریڈ17 کے افسران کی ترقی کے معاملات سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی سرکاری افسران کی استعدادِ کار میں اضافے کے لئے آن لائن کورسز کا آغاز کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سرکاری افسران کا پاکستان کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔
اجلاس میں وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اعجاز منیر ، ریکٹر این ایس پی پی اور بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
