ایمن خان کی خوبصورتی کا راز کیا؟
7 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان شادی کے بعد بھی آج تک کس کو پسند کرتی ہیں؟
اداکارہ ایمن خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آج بھی ورسٹائل اداکارفواد خان کو پسند کرتی ہیں خواہ کہ اُن کی شادی ہوچکی ہے۔
ایمن خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے ہیں۔
انسٹاگرام پر ایمن خان سے ایک سوال کیا گیا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں۔
جس کا جواب دیتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ ’مجھے اقراء عزیز کے ملنے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ جب بھی ملتی ہیں تو بہت ہی پر جوش انداز سے چیختے ہوئے ملتی ہیں۔‘
علاوہ ازیں ایمن خان سے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی مشہور شخصیت ہے جو اُنہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھی۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ فواد خان ہی ہیں جو کہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔
اداکارہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو، اس سوال کے جواب میں ایمن نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’منیب بٹ (اداکارہ کے شوہر) نے اُنہیں ڈرامہ سیریل باندی میں بہت تنگ کیا تھا۔‘
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ دو سال قبل 22 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News