
وفاقی حکومت کی جانب سے کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کے فور منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا۔
اجلاس میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون، وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News