Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخالفت میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ پورا نظام متاثر ہو، وزیرخارجہ

Now Reading:

مخالفت میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ پورا نظام متاثر ہو، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں دو نکتہ نظر ہوتے ہیں اور ہونے بھی چائیے لیکن مخالفت میں اتنے نہ بڑھ جائیں کہ پورا نظام متاثر ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج، جلسے جلوس آپ کا حق ہے ضرور کیجیے لیکن اگر آپ پوری معیشت کو مفلوج بنائیں گے تو کیا اس سے نظام کمزور ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری دنیا سے اشارے مل رہے ہیں کہ کورونا وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، پاکستان ميں بھی وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ان حالات میں اگر آپ ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تو اس کا نقصان آپ کے اپنے کارکنان کو ہوگا اور عام شہری کو ہوگا اس لیے ایسی حکمت عملی بنائیں جو نقصان کا باعث نہ بنے۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے گوجرانوالہ کے جلسے کیلئے پوری چھٹی دی جو وہ کہنا چاہتے تھے انہوں نے کہا بلکہ کچھ زیادہ ہی کہہ دیا جبکہ ان کے بیانیہ کی وجہ سے ان کی اپنی صفوں میں اس وقت کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ریاست مخالفت بیانیہ سے مل کی خدمت نہیں ہو رہی لہذا محتاط رہے جبکہ آپ ان عناصر کا آلہ کار بن رہے ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کی نیت پر شک نہیں کر رہا لیکن ان قوتوں کا آلہ کار نہ بنیں جو افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں اور کشمیر کے حوالے سے ہمارے بیانیے کے راستے میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر