Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدار

Now Reading:

دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے شہر ازمیرمیں زلزلے سے جانی و مالی نقصان  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی گھڑی میں  ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ترک عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں  کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں بھی گر گئیں ہیں۔

ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے جس کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ، یونان، لیبیا، برطانیہ، مصر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر