اداکار بلال عباس کا بہترین مشغلہ کیا ہے؟
پاکستان کے اداکار بلال عباس نے اپنا بہترین مشغلہ بتا دیا۔ اداکار...
پاکستان کے مشہور اداکار بلال عباس نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
اداکار بلال عباس نے اداکاری میں اپنے نام کا لوہا منوانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑلیے ہیں۔
بلال عباس خان کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 2 ملین یعنی 20 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
بلال عباس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو اداکار اپنی پوسٹس کے ذریعے اپنے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
علاوہ ازیں اداکارہ اپنی نئی اور پُرکشش تصویریں بھی پوسٹ کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
اگر ہم دیگر پاکستانی فنکاروں کی بات کریں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ملین میں ہے تو اُن میں سرفہرست عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ہیں۔
گلوکارعاطف اسلم کے اس وقت انسٹاگرام پر 5 اعشاریہ ایک ملین یعنی 51 لاکھ فالوورز ہیں۔
جبکہ دوسرے نمبر پر گلوکار و اداکار علی ظفر ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 4 اعشاریہ 4 ملین یعنی 44 لاکھ کے قریب صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
تیسرے نمبر پر گلوکار و اداکار فرحان سعید کا نام ہے جن کے انسٹاگرام پر 2 اعشاریہ 7 ملین یعنی 27 لاکھ فالوورز ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News