اینٹی ریپپ انویسٹی گیشن جلد بل کی شکل میں ایوان میں پیش کریں گے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اینٹی ریپپ انویسٹی...
انڈیا کے شہر مدھیا پردیش کی جیل میں پولیس نے 20 سالہ لڑکی کوگینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ انڈین میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار لڑکی کو 10 دن تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکی کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں نے اسے اپنی حوس کی بھینٹ چڑھایا۔
لڑکی نے یہ انکشاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے سامنے کیا۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے جیل میں موجود لیڈی کانسٹیبل کو اس کے بارے میں بتایا ۔
ڈسٹرکٹ جج نے اس واقع کی انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو 9 مئی سے 21 مئی تک زیدتی کا نشانا بنایا گیا۔
انڈیا میں ریپ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز 87 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News