Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلام سرور خان

Now Reading:

پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلام سرور خان
غلام سرور خان

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے اس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کو بننے والوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کردیا جبکہ بدقسمتی سے تین دفعہ وزیر اعظم  بننے والے نے اس ملک کو کیا دیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اس ملک کو خوشحال کرنا ہمارا فرض ہے، نہ اس کا کوئی سرمایہ ہے اور نہ ہی یہ اپنی اولاد کے لئے سرمایہ اکٹھا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے یہ پاکستان کااعزاز ہے، گیارہ چور اورگیارہ لٹیرے جنہوں نے اس ملک کی عوام کا خون چوسا آج اکٹھے ہو گئے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو شرم کرنی چاہئے تھی، نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے انہیں اس حدتک نہیں جانا چاہئے تھا۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے ہوابازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف اس ملک کے دشمنوں کے ساتھ مل کرملک کے خلاف کام کررہا ہے، نوازشریف کیخلاف جو بھی قانونی کارروائی بنتی ہے وہ کی جائے گی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ایسے ملک دشمن کو واپس لانے کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرنی چاہیے، نوازشریف ہنود ویہود کا ایجنٹ ہے جبکہ نوازشریف بیشمارموقعوں پر ملک دشمنی کامرتکب ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ فوج کو گالی دینے والا پاکستان کی نفی کرتا ہے، فوج اس ملک، دوقومی نظریے اور سرحدوں کی محافظ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر