
آخری بارمطالبہ کر رہےہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار نبھائیں، مصطفٰی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان نہیں اپنے اقتدار کیلئے سراپا احتجاج ہیں جنکا ایجنڈا صرف اقتدار کا حصول ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے کوئٹہ میں پی ایس پی ورکرز کنونش سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان نہیں اپنے اقتدار کیلئے سراپا احتجاج ہیں جنکا ایجنڈا صرف اقتدار کا حصول ہے جبکہ بڑھتی مہنگائی اور عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی میں میرے پاس 580 افراد کی مائیں آئیں جنہیں میں نے کبھی اسٹیج پر لاکر سیاست کا زریعہ نہیں بنایا بلکہ پاکستان چلانے والوں سے بند کمرے میں ملاقاتیں کرکے مسائل سامنے رکھے جسکی وجہ سے 480 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی تقریر سے میرا دل بیٹھ گیا جب کوئٹہ جلسے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو اسٹیج پر بلاکر اسٹبلشمنٹ کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگوائے گئے جس سے اُنکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ہم نے کبھی لاپتہ افراد پر سیاست نہیں کی۔
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد عمران خان کے 2 سالہ دور میں غائب نہیں ہوئے بلکہ ن لیگ اور پی پی پی کے دور حکومت میں لاپتہ کیے گئے ہیں۔
مصطفٰی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے اداروں سے بات کی ہوگی اداروں نے اُنکے جرم بتائے ہونگے تو نواز شریف اپنی وزارت میں لگ گئے ہونگے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑا جائے۔
چئیرمین پی ایس پی نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو معاف کیا جائے وہ کسی کے ہاتھوں استعمال ہوئے ہیں انہیں ریاست کا کار آمد شہری بنائیں گے۔
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی اگر دور حکومت میں آئی تو وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤسسز کے اختیارات گلی محلوں اور بلوچستان کے پہاڑوں پر پہنچائیں گے جس سے ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News