Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال

Now Reading:

بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، جاوید اقبال
Chairman NAB, karachi nab, meeting, NAB, National Accountability Bureau, Pakistan, جاوید اقبال, جسٹس (ر), نیب, چیئرمین, چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر کے آپریشنز ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ نیب کے آپریشنز ڈویژن اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو قانونی معاونت حاصل ہو۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ احتساب عدالت سکھر نے ریفرنس نمبر 08/2019کا فیصلہ سنایاہے جس کے تحت ملزمان طفیل احمد اور وقار احمد کو بالترتیب 10 سال اور 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت کوئٹہ نے ریفرنس نمبر12/2015 کا  فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت ملزمان بابر تحسین ، خالد اکرم اور جاوید اکرم کو 10  دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ہر ایک کو51.745 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس 01/2018 کا فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت واجد علی کو 6 سال قید اور30 ملین روپے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ احتساب عدالت لاہور نے ریفرنس نمبر 50/2014, 51/2014, 52/2014, 53/2014 اور54/2014 کا فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت مرکزی ملزم نذیر احمد خان کو ہر مقدمے میں واجب الادا رقم کے مجموعی جرمانے کے ساتھ ساتھ 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ احتساب عدالت کراچی نے ریفرنس نمبر 16/2017میں ملزمان شاہد رضا شاہ ، واحد بخش ، زمان جوکھیو ، لال محمد ، افضل حسین ، سالک نوخریچ اور عبد العزیزکو دس دس سال قید کے ساتھ ساتھ ہر ایک کو 5ملین روپے  جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سب کے لئے احتساب کی پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مکمل تیاری کے ساتھ نیب کے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی بھرپور طریقے سے پیروی کے لئے اپنی کوششیں کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر