Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کو روشن بنائے گی،عثمان بزدار

Now Reading:

نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کو روشن بنائے گی،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کو روشن بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں عثمان بزدار اور عثمان ڈار نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کی مذمت کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ اور ٹائیگرز فورس کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کا میاب نوجوان پروگرام اور ٹائیگرز فورس کے امور سے آگاہ کیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے جبکہ ٹائیگرز فورس ہر میدان میں عوام کی خدمت کے لئے آگے آگے ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈرپاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے، اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد بہت جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا-

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے جبکہ سابق دور میں حکمرانو ں نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا۔

 سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی جتنی تحریک انصاف کے مختصر دور میں ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹائیگر زفورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں مصروف ہیں جبکہ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اورغربت میں کمی آئے گی۔۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے جبکہ ملکی وقار کے منافی رویے کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا بلکہ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔

Advertisement

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جبکہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ضروری ہے جبکہ  وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں اور اپوزیشن جو مرضی کر لے، لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر