محرم الحرام کےبعد پیپلز پارٹی کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کرے گی، سعیدغنی
وزیر محنت و تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار نااہل عوام دشمن حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار چھین لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن اقدام قرار دیا ہے۔
وزیر محنت و تعلیم سندھ نے کہا کہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کا یہ اقدام ساڑھے چار ہزار سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل عام ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ اسٹیل مل کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کے لئے فوری طور پر پیکج کا اعلان کرکے مل کو چلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
وزیر محنت و تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ایک جانب مدینہ کی ریاست کا نعرہ بلند کرنے والی نااہل سلیکٹیڈ حکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے تو دوسری جانب عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس نااہل اور نالائق حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر اسٹیل مل سے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لے۔
وزیر محنت و تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کی جدوجہد میں عملی طور پر انکے ساتھ کھڑی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
