Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا

Now Reading:

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا
بھارتی وزیر دفاع

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے گلگت بلتستان کے بارے میں بیان کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے گلگت بلتستان کے حوالے سے غیر ضروری بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے پاس اس معاملے پر بیان دینے کے لیے تاریخی، قانونی یا اخلاقی کوئی جواز نہیں ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے پوائنٹ سکورنگ کے لیے ایک کے بعد ایک بیان اور جھوٹے دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی لیڈروں یہ غیر ضروری بیان کشمیری عوام کے خلاف ہونے والی انسنانی حقوق کی قابل مزمت پامالیوں سے توجہ مبذول نہیں کروا سکتے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق قائم ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد،غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی ، سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر