وزیر اعظم عمران خان کا ق لیگ سربراہ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزدے سے رابطہ کیا جس میں وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت کی صحت بارے دریافت کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے صرف سیاسی تعلق نہیں ہے، وہ میرے لیے قابل احترام ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کے منفی بیانات سے کسی کو فائدہ نہیں ہے جبکہ ایسے مخالف بیانات سے چوہدری شجاعت اور میرے تعلق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ق لیگ ہماری اہم اتحادی جماعت ہے، چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات بھی کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
