گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن آج ہوں گے جس کے لئے پولنگ صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے دھاندلی کے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔
1160الیکشن کمیشن کی جانب سے میں سے 418 اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے 16 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہونگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھی پولنگ اسٹیشن پہنچایا جائے گا اور ووٹنگ کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ انتخابات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو کہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والے الیکشن کی نگرانی کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
