
کوویڈ کیسز کے بعد قائداعظم یونیورسٹی کو کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کوویڈ کیسز کے بعد قائداعظم یونیورسٹی کو کل سے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں 50 فیصد سٹاف کام کرے گا۔
یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے تھے، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر قائداعظم یونیورسٹی کو 2 ہفتوں کے لیے سیل کردیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے یونیورسٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔
ڈی ایچ او نے خط میں تحریر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
اس سے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News