صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزرا ئے تعلیم کانفرنس کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کاشف مرزا نے کہا وزرا ئے تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق بھی واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنےکااعلان ہو چکا ہے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہوں گی، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباءہمارے بچے ہیں،ایس او پیز پر عملدرآمدکے لیے 50ارب روپے چاہئیں ، فوری ادا کیے جائیں۔
کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر مکمل عمل کر رہے ہیں، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہے کہ طلباء تعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
