وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد سید قاسم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعطم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ منرل ریسورسز کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
