
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صنعتکار تاجربرادری کے مسائل ہر صورت حل کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے چیمبر آف کا مرس میں صنعتکار تاجر برادری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر صورت بزنس کو چلانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ بزنس تب پھلتا پھولتا ہے جب صنعتکار کو کرپشن فری ماحول، سکیورٹی اور انصا ف ملے۔
ڈاکٹرشہبازگل نے یہ بھی کہا کہ حکومت جہاں ٹھیک ہے اسے اچھا کہیں جہاں غلط ہے وہاں ہماری اصلاح کریں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگل نے مزید کہا کہ ڈالر نیچے آرہا ہے جتنی ہماری چادر ہے ہم اتنے پاؤں پھیلا رہے ہیں، صنعتکار تاجربرادری کے مسائل ہر صورت حل کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News