Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Now Reading:

دوسرا ٹی 20،پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
وکٹوں

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچوں کے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

 دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبک کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور نوجوان بیٹسمین حیدر علی 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، خوشدل نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی، ان کے فیصلے کو بولرز نے درست ثابت کردیا۔

Advertisement

پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن بے بس نظر آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 134رنز ہی بناسکی۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دوسری اننگزمیں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے، اس لیے بولنگ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے فاسٹ بولرز بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر