گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر
گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات...
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی منگنی پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہننا چاہتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان خبروں کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ شاید بختاور بھٹو اپنی والدہ کے نکاح جیسا لباس ہی زیب تن کریں گی۔
منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو کے لباس میں سب سے زیادہ ان کی شال نمایاں تھی اور اسے بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
27 نومبر منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی رشتہ داروں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بختاور بھٹو کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
تاہم منگنی کے روز انہوں نے خود اپنی تصویر جاری کی تھی جس میں وہ ٹی پنک لباس اور اسی رنگ کی ایک شال میں دکھائی دی تھیں۔
منگنی کے روز بختاور بھٹو نے کس ڈیزائنر کا لباس پہنا اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں تو کی گئیں لیکن اصل ڈیزائنر بعد میں سامنے آٰیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کے روز جو شال پہنی تھی وہ ڈیزائنر ندا کی خاصیت ہے۔
ان کا رجحان ہمیشہ دلکش شالز کی طرف ہے جن پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی ہے۔
2 روز قبل ندا ازویر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس اہم دن پر ان کا ڈیزان کیا ہوا لباس پہنا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس حوالے سے ندا نے کہا کہ یہ سب میرے لیے ایک ڈیزائنر کی حیثیت سے بہت ہی دلچسپ تھا کیونکہ میں ایک تفصیلی مخصوص چیز پر کام کررہی تھی
ندا نے کہا کہ مجھے بہت تحقیق کرنا پڑی اور ان تصاویر کو دیکھنا پڑا جو انہوں نے مجھے فراہم کی تھیں، ان تصاویر کو کپڑے اور دھاگے کی صورت میں نقش کرنے سے قبل تفصیلی خاکے بنائے۔
شال سے متعلق ندا نے بتایا کہ اس کے 2 پلّو ہیں، جو 2 مختلف کہانیاں بیان کرتے ہیں۔
ایک پلّو پر بختاور بھٹو کا ماضٰی ہے: ان کے والدین کی شادی کا دن، وہ اور ان کے بہن بھائی کھیلتے ہوئے، اس میں ان کی نانی کی تصویر ہے، ایک ڈیسک پر پاکستان کا جھنڈا موجود ہے، اسٹڈی میں کتابیں شیلفس میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں بختار اپنے موبائل فون، مکڈونلڈ کی فرائز اور نگٹس کے ساتھ بھی ہیں کیونکہ شاید وہ اور ان کے بہن، بھائی یہ کھانا پسند کرتے ہیں۔
شال کے دوسرے پلّو پر بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اور ان کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
بختاور بھٹو اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوز کیا، ان کا گھر، ان کا باغ، ان کے پالتو کتے وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ شال کے درمیانی حصے میں سورج اور آسمان موجود ہیں جس پر خوبصورت پرندے اڑ رہے ہیں اور بختاور کی دنیا کے دونوں حصوں کو ایک ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔
شال کی تیاری سے متعلق ندا نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگا کیونکہ اس پر ہاتھ سے کڑھائی کی گئی
انہوں نے کہا کہ بختاور بھٹو نے یہ شال ٹی پنک رنگ کی پشواس کے ساتھ پہنی جس پر اسی رنگ کی کڑھائی ہوئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News