
معاون خصوصی زلفی بخاری کی بیرون ملک جیلوں میں قید ہم وطنوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے 7 سال بعد سری لنکا میں قید 43 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی۔
رہا ہونے والے تمام پاکستانی خصوصی طیارے سے آج صبح وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سری لنکن حکام کو خط لکھا تھا۔ خط میں بیرون ملک قید ہم وطنوں کی بلا تاخیر رہائی کی درخواست کی گئی تھی۔
AdvertisementFollowing #PMIK’s compassionate governance policy, 43 Pakistani prisoners have been repatriated from Srilanka-the 1st repatriation if its kind since bilateral agreement in 2004.
Tremendous effort by @ForeignOfficePk & @PakistaninSL. Thankyou @JusticeProject_ for your persistence pic.twitter.com/wC3Za38Vm9
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) November 4, 2020
دونوں ممالک کے درمیان 2004 میں ہوئے معاہدے کے بعد رہائی کا یہ پہلا موقع ہے۔
رہائی پانے والے تمام قیدی اپنے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔
قیدیوں کی رہائی کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’جسٹس پراجیکٹ پاکستان‘ نے رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
قیدیوں کی رہائی کےلیے کام کرنے والی تنظیم ’جسٹس پراجیکٹ پاکستان‘ نے رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری اور سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کاوشوں کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News