برطانیہ میں دوسرے لاک ڈاؤن کے حکومتی اعلان کے بعد شہریوں نے اشیاء خوردونوش کی خریداری میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث برطانیہ میں ایک ماہ طویل لاک ڈاؤن 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لندن کے گراسری سٹورز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے اور لوگوں نے اضافی خریداری شروع کر دی ہے جس کے باعث لندن کے گراسری سٹورز پر رش کے باعث لمبی قطاریں لگی گئی۔
شہریوں کو خدشات ہیں کے گزشتہ لاک ڈاؤن کی طرح اس لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگی اسی وجہ سے لوگوں نے اضافی خریداری شروع کر دی یے
یا درہے گزشتہ رات وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ شہریوں کو پرامن رکھنے اور بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم گزشتہ لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث لوگ اضافی خریداری کر رہے ہیں۔
واضح رہےاس سے قبل برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جمعرات کے روز سے تمام غیر ضروری دکانیں 2 دسمبر تک بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
