Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی معیشت خطے میں تیزی سے ابھر رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستانی معیشت خطے میں تیزی سے ابھر رہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں میں ملکی معیشت  کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے  تناظر میں معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے کفالت پروگرام  پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں  کے بہتر انتظام کے حوالے سے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ لارج سکیل مینیوفیکچرنگ  کے شعبے میں  سامنے آنے والے مثبت رجحانات کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے اور اس کا سہرا معاشی ٹیم کی مربوط حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے  کورونا کے خلاف  اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا، معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چائیے۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی،  خسرو بختیار، محمد حماد اظہر، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور ڈاکٹر  وقارمسعود بھی  شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر