 
                                                                              وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے آگاہی مہم کا پلان ترتیب دیدیا گیا۔
معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیکس نیٹ مہم پر ابتدائی بریفنگ دی
بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ٹیکس ذمہ داریوں سے متعلق ایف بی آر آگاہی مہم چلائےگا جبکہ آگاہی مہم میں ٹیکس وصولی بڑھانے کے پیغامات درج ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس آگاہی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 