اداکارہ سجل علی کس کی مداح ہوگئیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی انتہائی کم عمری میں...
 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابلِ فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔

دبئی میں ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ ایوارڈ شو ہر سال دبئی میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی سالانہ کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News