Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب صدر کی ملاقات

Now Reading:

اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب صدر کی ملاقات
اسد عمر

اسد عمر کی گفتگو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ خصوصی اقتصادی زون میں بزنس کمیونٹی کی شمولیت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا اور تمام قیادت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا جبکہ وفد کی مختلف سفارشات پر مناسب غور کئے جانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے وفد سے ملک کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انکی لوکل انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا تھا جس میں میں پاور ڈویڑن کی نیپرا سے مشاورت سے تیار کردہ گردشی قرض رپورٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لیا تھا۔

اجلاس میں کمیٹی نے پاور ڈویڑن کو گردشی قرض کے تفصیلی تخمینوں اور حل کی حکمت عملیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں مسابقتی مارکیٹ کا متعارف کروانے کا منصوبہ بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے پاور ڈویڑن کو منصوبہ کے اطلاق  کے ٹائم لائن کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر