وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی اور ترقی کا سفر اب رکے گا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پی ٹی آئی کی بڑھتی عوامی مقبولیت کا مظہر ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک مخالف بیانیے کو یکسر مسترد کردیا۔
محمود خان کا کہناتھا کہ اب گلگت بلتستان میں بھی ترقی اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی اور ترقی کا یہ سفر اب رکے گا نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے تک پھیل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
