Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد قیصر کی زیرِ صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

Now Reading:

اسد قیصر کی زیرِ صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دورہ افغانستان کے دوران افغان حکومت اور تاجر برادری سے ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں پیش رفت سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ ہونے والے پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغان بارڈر پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پاک افغان فرینڈشپ گروپ اور ٹاسک فورس کی کاوشوں کے نتیجے میں پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے 23 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مزاکرات کو جلد مکمل کیا جائے، افغان فرینڈشپ گروپس اور ٹاسک فورس کی ایکزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی یعقوب شیخ، شندانہ گلزار، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، کسٹم حکام صوبائی چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ارباب شہزاد اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان صادق خان شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر