پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر یہ حکومت دھاندلی سے باز نہ آئے تو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے چیف الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما نے کہا کہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپر جاری ہورہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ جاری کئے گئے ہیں، اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ووٹ مقدس امانت ہے، یہاں 2018 والی روایت دوھرائی جارہی ہے ، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن نے ریکارڈ خدمت کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے ممزید کہا کہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ وفاقی وزراء ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
