Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی،ناصر شاہ

Now Reading:

گلگت بلتستان میں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی،ناصر شاہ
ناصر شاہ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نواحی علاقے باگرجی میں دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے پسماندہ علاقے میں قائم سرکاری اسپتال میں تمام تر جدید مشینریز دی گئی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین  بلال بھٹو زرداری کی ہدایت  پر ہیلتھ میں کام کیئے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے اب تک کوئی نتائج سامنے نہیں آئے لیکن کچھ نا کچھ ٹرینڈ چلایا جاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان الیکشن عملے کی کمی کی وجہ سے ووٹنگ بہت سست  ہوئی ہے اور خاص طور پر خواتین کے بوتھ پر ووٹنگ انتہائی سست ہوئی۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سب لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، ہم بہت پر امید ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کینڈیڈیٹ ہی وہاں سے جیتیں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاں کی کیئر ٹیکر حکومت نے اپنے طور پر بڑی کوشش کی کے وہاں پر دھاندلی کیجائے جبکہ دھاندلی کے حوالے سے کچھ میڈیا پر رپورٹس بھی آئی ہیں اور اس طرح کی ووڈیوز آئیں ہیں کہ وہاں پر موجود پولیس اہلکارکر ٹھپے لگا رہے ہیں اور لوگوں کر پریشان کر رہے

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے پہلے ہی چیئر مین بلاول بھٹو صاحب نے کہا تھا کے اس طرح  کے ہتکنڈے استعمال نہیں ہونے چاہئے، انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ رات کو آنے والے ریزلٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر