
شہر کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور منشیات کی کھلے عام فروحت میں خاظر خواہ اضافے پر مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کی ہے۔
اجلاس میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔
اجلاس میں طے پایا ہے کہ حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں cctv کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔۔
اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News