پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کو ملی گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء اب گلگت بلتستان آرہے ہیں لیکن انھوں نے دو سال تک گلگت بلتستان رخ نہیں کیا۔
اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم خود عبوری وزیر اعظم ہے وہ کیا صوبہ بنائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے مزید کہا کہ ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، ہمارے آنے کے بعد دیگر سیاسی پارٹیاں یہاں آئی ہیں جو ہماری کامیابی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کشمور میں درندگی کے واقعے پر ماں اور بیٹی سے زیادتی کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا تھاکہ اس گھناؤنی درندگی پر انسانیت شرمندہ ہے، یہ واقعہ میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہا تھا کہ مظلومین سے انصاف ہوگا، مجرموں کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
