
حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافے کے پیش نظر ہاٹ اسپاٹ قرار علاقوں میں سختی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کمشنر عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو سخت اقدامات کا حکم دے دیا جبکہ ڈویژن کے افسران کو ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
حکم نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے حیدرآباد کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ملکر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنانا ہے۔
حکم نامے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات ، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے اسٹیشن پر ایس او پیز یقینی بنائی جائے جبکہ شادی ہالز ، پارکس ، شاپنگ مالز اور بازاروں میں اوقات پر عمل یقینی بنایا جائے۔
حکم نامے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News