
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا کے عوام کو لاوارث چھوڑا گیا ہے جبکہ پورے پختونخوا کا مطالبہ ہے کہ گو عمران گو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک کو بحران در بحران کا سامنا ہے جبکہ یہ نالائق حکومت پختونخوا کو وسائل کا حق نہیں دے رہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آواز اٹھائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں جبکہ پختونخوا کے عوام نے امن کے لئے قربانیاں دیں لیکن سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت ان قربانیوں کو ضائع کرنے کے در پہ ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اے پی ایس کے بچوں کے قاتلوں کو این آر او دیا جبکہ یہ گڈ اور بیڈ طالبان کھیل رہے ہیں، ان بزدلوں نے تو دہشت گردوں کے خلاف آواز نہیں اٹھائی لہذا ان کٹھ پتلیوں کو حکومت کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News