Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات

Now Reading:

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات
نورالحق قادری

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال کر دی گئی۔

حکومت کی جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر داخلہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حکومت کی طرف سے ان مذاکرات میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر سید اعجاز شاہ، وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر، کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی اور سیکریٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پوری صورتحال کو انتہائی تدبر اور ذمہ داری سے ہینڈل کیا، تحریک لبیک احتجاج ختم ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ کل پورا دن اور پوری رات پوری حکومتی مشینری نے مظاہرین اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کیے جبکہ آج بھی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کوفوری طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر نور الحق کو فیض دھرنا والوں سے مذاکرات کی ہدایت دی تھی۔

واضح رہے کہ یہ دھرنا پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی کے سنگم پر واقعے فیض آباد چوک پر جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر