ارطغرل غازی کے پروڈیوسر نے اہم اعلان کر دیا
ترکش سیریز ارطغرل غازی کے پروڈیوسرایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا...
اسٹار پہلاج حسن کی ارطغرل اسٹائل میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلاج حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

پہلاج حسن نے یہ اسٹائل اپنا کر ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
پہلاج نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار بھی تھامی ہوئی تھی مگر وہ اصلی نہیں بلکہ نقلی تھی۔

چائلڈ اسٹار نے اطغرل غازی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لباس انہوں نے محبت میں ہی زیب تن کیا ہے۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے پہلاج کی ان تصویروں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل اب ساشے میں بھی دستیاب ہے۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News