
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر صوبے کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کنڈ ملیر یوسی لیاری میں 42.542 ملین روپے کی لاگت سے چھ مختلف بلیک ٹاپ لنک سڑکوں کا افتتاح کردیا، سڑکوں کی تعمیر سے کنڈ ملیر یو سی لیاری مین کوسٹل ہائی وے سے لنک ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی مقامات پر تاریخ ساز منصوبوں کا اجراء کیا جارہا ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو منافع بخش صنعت کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، ماضی میں ان علاقوں پر توجہ نہیں دے دی گئی،جس کے باعث سیاحت کا شعبہ ترقی نہ کرسکا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔
جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر نہ صرف عمومی ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے بلکہ صوبے کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں جامع حکمت عملی کے تحت انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اس شعبہ کی ترقی سے مقامی آبادی کیلئے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع پیدا ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News