
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کورونا کے کیس روز بروز بڑھ رہے ہیں،شہری ایس او پیز پر عمل کریں۔
سردار عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کررہے ہیں، باہر نکلتے ہوئے شہری ماسک کا استعمال عادت بنا لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریو ں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا جبکہ صورتحال کاجائزہ لیکر مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News