
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
تفصیلات مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، انھوں نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر ٹیسٹ کروایا تھا۔
مریم نواز ٹیسٹ کرانے کے بعد دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں جبکہ مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اوردیگرنے بھی ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
خیال رہے اس سے قبل گلگت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News