 
                                                                              سابق صدر آصف علی زرداری نے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دکھ کی ان گھڑیوں میں شہباز شریف کی پیرول پر رہائی ضروری ہے، والدہ کے انتقال پر میان شہباز شریف کو پیرول پر رہا کیا جائے۔
واضح رہےکہ شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم آج انتقال کر گئیں جولندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف کے پاس رہائش پذیر تھی۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 