سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے ظلم جبر کے باوجودعوام کے جمع ہونےپرشکرگزارہوں اور پیپلزپارٹی کےیوم تاسیس پرمبارک بادپیش کرتی ہوں۔
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی نے کہا کہ میں ایسے وقت میں آپکے درمیان آئی ہوں جب بلاول بھٹو کورونا میں مبتلا ہیں۔
آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جبکہ آصف زرداری نےعوامی حاکمیت کی جدوجہد جاری رکھی۔
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ آپ نےایم آرڈی کی تحریک میں جمہوریت کا ساتھ دیا جبکہ آپ نے دختر مشرق بے نظیربھٹو کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا۔
آصفہ بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کولگتا ہے ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے، تویہ ان کی بھول ہے،عوام کوسلیکٹڈ حکومت سےبچائیں گے۔
سابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مجھےیقین اورامید ہے آپ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے بلاول بھٹوکا ساتھ دینگے جبکہ ہم شہید بھٹو کے مشن اور محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
