تعلیمی اداروں میں کورونا کے وار نہ رک سکے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 12 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد یونیورسٹی کو دوسری مرتبہ سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
اس سے قبل کو وڈ خطرات کے باعث انتظامیہ نے 27 اکتوبر کو یونیورسٹی کو سیل کر دیا تھا۔
اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون میں بھی دو کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی الیون ون کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
یاد رہے اس سسے قبل بھی اسلام آباد میں 69 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کیسز نکلنے پر سیل کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
