
پنجاب بھر کے پرائیوٹ اسپتالوں کا کورونا وائرس کا ڈیٹا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں 292 مریضوں کی ڈیٹا انٹری مکمل کروالی گئی، ڈیٹا آڈٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2811 ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غلط نام و پتہ، شناختی کارڈ کی عدم دستیابی، کورونا نتائج میں تاخیر کی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر بروقت ڈیٹا انٹری نہ ہو سکی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارچ 2020 سے نومبر 2020 کے دوران کورونا وائرس مریضوں کے ڈیٹا کا آڈٹ کیا گیا جبکہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور محکمہ صحت نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مدد سے ڈیٹا آڈٹ بھی مکمل کیا گیا ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا آڈٹ کے دوران ایکسپرٹس کی ٹیم نے ہر ایک کیس کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جبکہ ڈیٹا آڈٹ مکمل کر کے اعداد و شمار این سی او سی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بجھوا دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News