مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے شہبازشریف کے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر شب خون مارا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں بزدار حکومت اپنے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں چھ سے زائد ترامیم کرچکی ہیں،ایکٹ نہ ہوا عمران خان کی تقریریں ہو گیئیں،جو ایک تماشہ ہیں۔
مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مصالحتی کونسلز کے قیام کا ایک فلاپ ڈرامہ ہے جبکہ عمران اور بزدار نے قبل از وقت لوکل گورنمنٹ ختم کرکے غیر جمہوری ہونے کا ثبوت دیا۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا خوشحال پنجاب آج گندم مافیا اور چینی مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔
مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن ہی زیر بحث رہی ہیں جبکہ پنجاب کابینہ کی ہر میٹنگ میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مزید تکلیف پہنچانے کی سازشیں تیار ہوتی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ آج پھر پنجاب کابینہ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پر دباؤ بڑھانے کے منصوبے تیار ہوئے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اب عثمان بزدار کے ذاتی ملازم بن چکے ہیں۔
مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے مزید کہا کہ نفیس گوہر اپنا قبلہ درست کرلیں یہ لوگ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہنے والے لہزا نفیس گوہر صاحب اپنے آنے والے مستقبل کی فکر کریں عثمان بزدار کے دباؤ سے باہر نکلیں ورنہ نفیس گوہر باقی عمر عدالتوں میں ذلیل ہوتے رہے گے،اور آج کا غفار ڈوگر کا فیصلہ شرم دلانے کیلیے کافی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
