آزادکشمیرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دوہفتے کےلیے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دوہفتے کےلیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
لاک ڈاؤن 21 نومبرکی شب 12 بجے سے نافذ ہوگا۔ لاک ڈاؤن کانفاذ آزاد کشمیر کےتمام اضلاع میں بیک وقت ہوگا۔
اس دوران تمام کاروباری مراکز، دفاتراوراسکولز بندرہیں گے۔ سرکاری دفاترمیں صرف پچاس فیصد عملہ حاضرہوگا۔ نمازجنازہ اور مذہبی اجتماعات مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔
لازمی خدمات کا کاروباربھی ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا تاہم شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔
شہروں کے انٹری پوائنٹس پرمکمل اسکریننگ ہوگی ۔آزاد کشمیر کی کا بینہ نے بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کردی ۔
کابینہ کوبتایاگیاکہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورت حال خطرناک حدوں کو چھورہی ہے ۔ اسکولز میں کورونا پازٹیو کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
