مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن دوسرا نام گلگت بلتستان کی خدمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چلاس کےانتخابی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے غیور دلیر عوام سے میرا دلی رشتہ ہے اور گلگت بلتستان کو آئینی حقوق صرف نواز شریف ہی دے سکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن سے قبل دیامر میں دھاندلی کے آثار نظر آرہے ہیں، سنا ہے یہاں سے مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار لوٹا ہوگیا جو ہماری حکومت میں وزیر رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ایک نئی روایت برقرار رکھو اور لوٹو کو گھر بیٹھا دو جبکہ اپنی خوشحالی کو ووٹ دیں تعمیر و ترقی کو ووٹ دیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کینسر ہسپتال بھی نواز شریف نے بنایا ہے اور کیڈٹ کالج چلاس بھی نواز شریف نے بنایا تھا جبکہ جب میں گلگت آئیرہورٹ پہ اتری تو پتہ چلا یہ آئیرپورٹ بھی نواز شریف نے بنایا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشہ ڈیم میں کئی خاندان اور گھر متاثر ہوئے ہیں،سنا ہے اسکا صحیح معاوضہ بھی نہیں ملا جبکہ دیامر ڈیم ہاوس ہولڈ پیکیج میں گھپلے ہوئے ہیں اسکو بھی حل کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آخری سٹیج پر ہے صرف دھکہ دے کر گھر بھیجنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
