Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف سے افغانستان کے پاکستان میں نئے سفیر کی ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف سے افغانستان کے پاکستان میں نئے سفیر کی ملاقات
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں نئے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے پاکستان میں نئے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے نئے افغان سفیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

اپنے پیغام مین آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ جاری افغان امن عمل، بارڈر مینجمنٹ، دفاع و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں افغان سفیر نجیب اللہ اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر  نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خاص کر لائن آف کنٹرول اور  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیریوں کے لیے پاک فوج کے عزم و حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر