Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وزیر خارجہ

Now Reading:

قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی کس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم مہم کی شدید مذمت کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤ ں نے عزم کیا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا جبکہ قومی اداروں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے ادارے سب کے لئے قابل احترام ہیں جبکہ مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں لیکن مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز عوام کو سروسز فراہم کررہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا اقدام ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا جبکہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا جبکہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا، عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہونے والی اس ملاقات میں رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر